Advertisement

Wednesday, 12 June 2024

سکول گپیاں۔ مس ماہا کا آٸ فون-Urdu story for kids۔ مزیدار کہانیاں

 سکو ل گپیاں #schoolgapian  


سکول گپیاں۔

 مس ماہا کا آٸ فون۔ 

مزیدار کہانیاں

سکول گپیاں۔ مس ماہا کا آٸ فون۔ مزیدار کہانیاں



”ہارون بیٹا ذرا ادھر أئیں“۔  

مس انعم نے جماعت میں داخل ہو کر اپنا بیگ میز پر رکھا اور جلدی میں ہارون کو بلایا۔

“جی مس”

”جائیں ذرا دیکھ کر أئیں کہ مس ماہا کون سی جماعت میں ہیں۔ مجھے ان سے کام ہے۔ موبائل میں بیلینس بھی نہیں میرے ورنہ کال کر لیتی ۔ ان سے پوچھیں ان کا کونسا پیریڈ فری ہےاور ہاں۔۔۔ ان سے کہنا کہ اپنی جماعت کی لسٹ بھی دے دیں۔ میں نے نمبر لگانے ہیں“۔


”ٹھیک ہے مس“ ہارون تیزی سے واپس مڑا اور کچھ سوچتے ہوۓ جماعت سے باہر چلا گیا۔


”مجھے اگلے مہینے کمیٹی چاہیے۔ مس ماہا سے کہتی ہوں کہ کچھ میرا مسئلہ حل کریں أخر میں۔اتنی پرانی ممبر ہوں“۔

مس انعم خود کلامی کر نے لگیں کہ جماعت میں شور شروع ہوگیا۔ 


”استاد کے جماعت میں داخل ہونے کا مطلب ہے کہ کتابیں بستے سے نکالیں اور کھول لیں لیکن نہیں استاد پہلے چیخے چلاۓ ، یا درخواست کرے پھر ہلتے ہیں آپ لوگ۔ منہ بند کریں اور کتابیں نکالیں۔“ مس انعم چلاٸیں۔


”مس میں آجاٶں“۔ تبھی ہارون دروازے پر آیا۔


”آجاٸیں۔۔ کہاں ہیں مس ماہا؟“۔ 


”وہ ۔۔۔وہ مس ماہا کون سی والی ہیں“۔ ہارون سر کھجاتے ہوۓ بولا۔


”چلو جی .  تم و یسے ہی سیر کرکے أ گۓ ہو۔ وہی مس ماہا۔۔۔ جن کا چہرہ گول اور رنگ گورا  ہے۔ چہرے پر کچھ لال دانوں کے نشان ہیں“۔


ہارون کے چہرے پر پہچان ابھری۔


”وہ مس جن کے پاس أئ فون پرو میکس ۔۔۔۔ہے“ ۔ ہارون نے جوش سے آٸ فون کے کسی ماڈل کا نام لیا۔


”ہیں!۔۔۔ مجھے نہیں پتہ۔۔۔ان کا موبائل کونسا ہے“ مس انعم سوچتے ہوۓ بولیں۔


”ہاں ہاں۔۔۔مس ماہا وہی ہیں جن کے پاس أئ فون پرو میکس ہے۔۔۔۔ “پیچھے سے مدثر بولا۔


”مس نیا ماڈل ہے۔۔۔ بہت مہنگا ہوتا ہے۔“

”اور زبردست بھی“۔

اب اور بچے بھی گفتگو میں شامل ہوگۓ۔


”اچھا وہی فون ہو گا۔میں نے تو کبھی غور نہیں کیا۔ فون تو اچھالگتا ہے ان کا۔ میرے بچو کو پتہ ہوتا ہے فون کے ماڈلز کا۔ اچھا اب جائیں اور دیکھیں وہ کہاں ہیں۔ اور لسٹ بھی لے آٸیں۔“


”مس أپ پہلے بتاتی تو میں کب کا آپ کو بتا دیتا۔ وہ والی مس ماہا تو ہفتم بی میں ہیں ۔ میں ابھی ان سے پوچھ کر آتا ہوں“۔ 

ہارون تیزی سے دوبارہ باہر چلا گیا۔


”مس وہ کہہ رہی ہیں کہ ان کا اگلا پیریڈ فری ہے اور یہ لسٹ بھی دی ہے انھوں نے“۔ ہارون منٹوں میں واپس آگیا اور لسٹ آگے کردی۔


”تو کیا بچوں نے اساتذہ کو نام کی بجاۓ موباٸل کے ماڈلز سے یاد رکھا ہوا ہے“۔ مس انعم سوچتی ہی رہ گٸیں۔

#saimanadeem #FusionStories #schoolgapian

Saima Nadeem is an emerging poet and a writer of new generation. You can read Saima Nadeem poetry on Urdu point.

To read Saima Nadeem funny  Urdu stories, visit  Fusionstories.

Read Saima Nadeem Funny Urdu Stories Series #schoolgapian. سکول گپیاں۔ ایک استاد کی زبانی


لاہور اور مصنوعی بارش


ون ڈالر شاپ


نقل چور


مس ماہا کا آٸ فون


ابو کا واٹس ایپ نمبر


 خاموش لڑکی 


"Miss Maha ka iphone" from series #schoolgapian is famous Urdu story of Saima Nadeem. Saima Nadeem Urdu stories are very famous. Saima Nadeem writes funny, moral and horror Urdu stories. Children and teenager love to read Saima Nadeem Urdu stories.

Urdu stories by Saima Nadeem are very popular in new generation. As Saima Nadeem Urdu stories for kids are new generation focused and moral based, that why people are loving Saima nadeem funny Urdu stories.  Teenagers love to read Urdu Stories of Saima Nadeem as Saima nadeem uses simple Urdu in a relateable way . You can also read the complete collection of Saima Nadeem Urdu Stories for kids on fusionstories.


Advertisement

Like Us & Follow Us