Advertisement

Thursday, 13 June 2024

سکول گپیاں۔ ون ڈالر شاپ ۔ اردو کہانی۔ schoolgapian-one dollar shopUrdu story for kidsصاٸمہ ندیم

Read Saima Nadeem Urdu stories.

Saima Nadeem funny Urdustories series

#schoolgapian



 سکول گپیاں ٢

سکول گپیاں۔ 

ون ڈالر شاپ ۔ 

اردو کہانی۔ 

صاٸمہ ندیم



سکول گپیاں۔ اردو کہانی



”سب بچے کل ٢٠ ,٢٠ روپے لے کر آٸیں گے۔ جماعت کو سجانا ہےاس کے لۓ چیزیں لینی ہیں۔“


مس شبانہ اور جماعت ششم کےطلباجماعت کی سجاوٹ کے لۓ کافی پرجوش تھے۔


” حسنین آپ پوری جماعت سے یسے جمع کریں۔ 

٤٣ طلبا ہیں۔ مطلب کہ ہمارے پاس اکٹھے ہوں گے کل ٨٦٠ روپے۔ ”

 ہمیں چاہیے نوٹس بورڈ کے لۓ کچھ گلیز پیپر، چارٹ، کمپیوٹر شیٹ، گلو، پینز وغیرہ”


” مس کلاک۔۔۔۔۔ ”


“مس ہم جماعت کے لۓ کلاک بھی لیں گے”


”مس ون ڈالر شاپ سے بہت اچھے کلاک ملتے ہیں۔”


 ”میرے گھر کے پاس شاپ ہے۔ میں لاٶں گا“علی بولا۔ 


”نہیں میں لاٶں گا” عمر بولا


”بالکل نہیں۔ ون ڈالر شاپ کے کلاک اچھے نہیں ہوتے۔ ہم اچھا کلاک لیں گے“۔ مس شبانہ بولیں۔


”مس بہت اچھے ہوتے ہیں۔ ہم وہاں سے لیں گے“۔ کافی بچے ایک ساتھ بولے۔


”اوہ اوہ۔۔۔آپ لوگوں کو نہیں پتا۔ وہ کلاک جلدی خراب ہو جاتے ہیں۔ ان کے سیل بار بار بدلنے پڑتے ہیں۔ ان کی مشین سیل کھاتی ہے۔ ہم زیادہ پیسے جمع کر لیتے ہیں۔ میں بھی کچھ پیسے ڈال دوں گی لیکن کلاک اچھا لیں گے۔ “مس شبانہ نے سمجھانےکی کوشش کی۔


”لیکن مس۔۔۔ ون ڈالر والے کبھی کبھی اچھے بھی ہوتے ہیں۔ “ ایک بچہ بولا۔


اب یقینا سب بچوں کی آنکھوں میں ون ڈالر شاپ اور اس کے کلاک گھوم رہے تھے۔ 


”اچھا دیکھتے ہیں۔ وہ کونسا سستے ہیں۔ ویسے میں بتارہی ہوں۔ ون ڈالر شاپ والے کلاک بہت سیل کھاتے ہیں۔ جلدی جلدی سیل بدلنا پڑتا ہے  سیل نہیں ہوتااور ایک دن سب اس کلاک کو ایسے ہی بے کار چھوڑدیتے ہیں“ مس شبانہ نے طلبا کو قاٸل کرنے کی ایک اور کوشش  کی ۔ اور انھیں لگ رہاتھا کہ وہ کامیاب ہو گٸیں۔


جماعت میں کچھ لمحوں کے لۓ مایوس اور اداس خاموشی ہوگٸ۔


”اچھا مس پھر ہم ایسا کرتے ہیں کہ ون ڈالر شاپ سےایک کلاک اور ایک سیل کا ڈبہ لے لیتے ہیں“۔ 


عبد اللہ بولا تو پوری جماعت شاندارخیال پر جھوم ہی اٹھی۔ اورمس شبانہ توبس کچھ اور کہہ ہی نہ سکیں۔

#FusionStories #schoollife #schoolgapian 

#saimanadeem

Saima Nadeem is an emerging poet and a writer of new generation. You can read Saima Nadeem poetry on Urdu point.

To read Saima Nadeem funny  Urdu stories, visit  Fusionstories.

Read Saima Nadeem Funny Urdu Stories Series #schoolgapian. سکول گپیاں۔ ایک استاد کی زبانی


لاہور اور مصنوعی بارش


ون ڈالر شاپ


نقل چور


مس ماہا کا آٸ فون


ابو کا واٹس ایپ نمبر


 خاموش لڑکی 


Urdu stories by Saima Nadeem are very popular in new generation. As Saima Nadeem Urdu stories for kids are new generation focused and moral based, that why people are loving Saima nadeem funny Urdu stories.  Teenagers love to read Urdu Stories of Saima Nadeem as Saima nadeem uses simple Urdu in a relateable way . You can also read the complete collection of Saima Nadeem Urdu Stories for kids on fusionstories.


Advertisement

Like Us & Follow Us