Advertisement

Wednesday, 26 February 2025

لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے۔ اردو کہانی

 لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے. 

اردو کہانی


 ایک دفعہ لڑکا کسی شہر میں ایک لڑکا رہتا تھا۔ وہ پڑھائی نہیں کرتا تھا . سارا دن آرام کرتا تھا. یا کھیلتا تھا ۔ اس نے بہت سے نکمے دوست بھی بنا رکھے تھے جن کے ساتھ وہ وقت برباد کرتا تھا. سکول میں استادوں کو تنگ کرنا اور ہر وقت شرارتیں کرنا اس کا پسندیدہ کام تھا۔ اُس کے امی اور ابو اُسے بہت سمجھاتے تھے۔ لیکن وہ ایک کان سے سن کر دوسرے کان سے نکال دیتا تھا. ایک دن وہ اپنے دوستوں کے ساتھ موٹر سائیکل پر گھوم رہا تھا کہ وہاں پر پولیس آگئی اور آوارہ لڑکوں کو پکڑنے لگی۔اس کے تمام دوست اس کو چھوڑ کر بھاگ گئے اور وہ پولیس کے ہاتھ لگ گیا پہلے تو پولیس نے اس کی اچھی خاصی چھترول کی۔ جب اس کے باپ کو پتہ چلا تو گھر آنے کے بعد اس کے باپ نے بھی اسے بہت مارا۔  سکول میں تو پہلے ہی اس کی بہت سی شکایتیں تھیں اسے بہت سے وارننگ لیٹر مل چکے تھے لیکن اب حد ہو گئی تھی اور سکول نے بھی اسے نکال دیا۔

لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے ۔ اردو کہانی


اب وہی دوست جن کے ساتھ وہ وقت ضائع کرتا تھا اسے بچنے لگے اور کہنے لگے کہ ان کے ماں باپ نے منع کیا ہے کہ وہ اس کے ساتھ نہ گھومے پھریں کیونکہ وہ اچھا لڑکا نہیں ہے۔ان تمام واقعات کا اس لڑکے نے بہت اثر لیا اور اس نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنے اپ کو بدلے گا۔

اس کے باپ نے اس کا داخلہ ایک دوسرے سکول میں کروا دیا جہاں اس نے پڑھائی کے بعد میٹرک میں اچھے نمبر لیے۔

 اس کے نمبر دیکھ کر اس کے باپ نے کہا کہ سچ کہتے ہیں لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے۔

اب کیا خیال ہے کالج میں پڑھنے کا ارادہ ہے یا نہیں۔

وہ شرمندہ ہوا کہ کاش وہ اپنے والدین اور اساتذہ کی بات وقت پر مان لیتا تو یوں شرمندہ نہ ہوتا۔


Advertisement

Like Us & Follow Us