Advertisement

Thursday, 27 February 2025

چیل کی شادی سکول اور نوڈلز کی دیگ۔اردو کہانی بچوں کے لۓ۔ سکول گپیاں

 چیل کی شادی، سکول اور نوڈلز کی دیگ۔

سکول گپیاں۔. schoolgapian 

اردو کہانی.

اردو کہانی


 ہر سکول کی طرح اس سکول کے گراٶنڈ کے کنارے ایک بلند درخت تھا۔ جس کےسب سے اوپر والی شاخ پر چیلوں کا بہت بڑا گھونسلہ تھا۔اس گھونسلے میں ایک چیلوں کا خوبصورت سا خاندان رہتا تھا۔ چیل کا ایک  بیٹا تھا وہ بہت ہی پیارا اور شرارتی تھا ۔چیلوں کا وہ بچہ سارا دن سکول کے بچوں کو اسمبلی کرتے، کھیلتےاور پڑھتے دیکھتا  رہتا تھا۔ اور آدھی چھٹی کے وقت اپنے بہن بھاٸیوں کے ساتھ مل کر سکول کے بچوں سے ان کے لنچ بھی اچک لیتا تھا۔ وہ مزیدار چپس کے پیکٹ اور ڈھیر سارے نوڈلز تو اس کے پسندیدہ تھے جو وہ بچوں سے چھین کر اپنے گھونسلے میں بیٹھ کرکھاتا اور سوچتا کہ کاش یہ سارے بچے اس کے دوست بن جاٸیں ۔ وہ سب اس کی شادی میں بھی آٸیں۔ جو کہ جلد ہونے والی تھی۔ لیکن بچے تو چیلوں سے ڈرتے تھے۔    تھا۔ وہ کہتے تھے کہ یہ چیل  تو ہمیں کھا جائے گی۔کیونکہ ہم سب کو بچپن میں ماں باپ کہتے تھے کہ چیل چھوٹے بچوں کو اٹھا کر اپنے گھونسلے میں لے جاتی ہے۔ چیلوں کو چمکدار اور خوبصورت چیزیں اپنے گھونسلے میں جمع کرنے کا شوق ہوتا ہے۔ یہ کچھ کچھ  سچ بھی تھا   اس لیے سارے بچے اسے ڈرتے تھے ۔ اک دن چیل کا بچہ ایک چمکدار چپس کا پیکٹ لے کر اڑ نے ہی لگا تھا کہ ایک شرارتی بچے نے اس پیکٹ کو پکڑ لیا۔ چیل کا بچہ گھبرا کر اڑنے لگا ہی تھا کہ درخت کی شاخ سے ٹکرا کر گر گیا۔ 

سکول کے بچے اس کے اردگرد جمع ہوگۓ ۔اچھے بچوں نے اس کی مدد کی۔ اک بچے نے اسے اٹھا کر درخت کی شاخ پر رکھ دیا تاکہ وہ آسانی سے وہاں سے اڑ جاۓ۔وہ بچے اس کے دوست بن گۓ۔

 چیل کا بچہ اپنے گھونسلے میں گیا۔  اس نے سکول کے میدان سے جمع کیے ہوۓ پیارے پیارے  کاغذ کے ٹکڑے اورقلم نکالے۔ کچھ ہفتوں کے بعد سکول کے میدان میں جگہ جگہ رنگ برنگے کاغذ پڑے تھے۔ اس پر چیل نے بچوں کو اپنی شادی پر بلایا تھا۔۔

شادی کا کھانا تھا۔ نوڈلز کی دیگ۔

 چیل کی امی نے کہا کہ بچے نہیں آئیں گے اس نے کہا کہ بچوں کو نوڈلز بہت پسند ہوتے تو ہم نوڈلز کی دیگ بنائیں گے تو ضرور آئیں گے پھر اس کی امی انہی بچوں سے  نوڈلز چھین چھین کر نوڈلز کی دیگ تیار کی۔ اور پھر اسکی شادی سکول کے گراٶنڈ کے درخت کی نیچے والی شاخ پر ہوٸ۔ بچوں کو ہاتھوں میں  تھوڑے تھوڑے نوڈلز ملے۔ بچوں کو بہت مزا آیا۔ 


مصنفہ

شزہ فاطمہ۔ جماعت ہفتم

صاٸمہ ندیم

#schoolgapianbysaimanadeem



Advertisement

Like Us & Follow Us