Advertisement

Monday, 17 March 2025

تفہیم۔ اردو urdu tafheem for practice class 5-8

 ب درج ذیل عبارت کو غور سے پڑھیں اور نیچے دیے گئے سوالات کے جوابات دیں۔


(8=4x2)


حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کا زمانہ اسلام کی تاریخ میں اپنی مثال آپ ہے۔ اس دور میں روم اور ایران جیسی بڑی حکومتیں اسلامی حکومت میں شامل ہوئیں۔ اس زمانے میں مصر پر اسلام کا پرچم لہرانے لگا۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کی خلافت میں اسلامی حکومت دور دور تک پھیل گئی۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کی خلافت کی مدت دس برس چھ مہینے چار دن ہے۔ اس مدت میں انہوں نے اتنی بڑی حکومت کو چلانے کے لیے باقاعدہ حکومتی نظام بھی قائم کیا۔ سیدنا حضرت عمر فاروق نے اپنے دور خلافت میں خزانے کا محکمہ قائم کیا۔ عدالتیں قائم کیں اور قاضی مقرر کیے ۔ جیل خانے اور پولیس کا محکمہ بھی آپ ہی نے قائم کیا۔ " تاریخ سن ہجری " قائم کیا، جو آج تک جاری ہے۔ فوجی دفتر ترتیب دیا اور فوجی چھاؤنیاں قائم کیں۔ شہر آباد کرائے، دفتر مال قائم کیا، زرعی اصلاحات کے تحت زمین کی پیمائش جاری کی ، نہریں کھدوائیں، ڈاک کا نظام متعارف کروایا۔ رضا کاروں کی تنخواہیں مقرر کیں۔ پرچہ نویس مقرر کیے۔ مکہ سے مدینے تک مسافروں کے آرام کے لیے سرائیں بنوائیں ۔ گم شدہ بچوں کی پرورش کے لیے روزینے مقرر کیے۔ مہمان خانے تعمیر کروائے۔ تعلیمی ادارے بنوائے اور اساتذہ کے لیے تنخواہیں مقرر کیں۔ غریب عیسائیوں اور یہودیوں کے وظیفے بھی مقرر کیے۔ وقف املاک کا طریقہ ایجاد کیا۔ مساجد کے اماموں اور موذنوں کی تنخواہیں مقرر کیں۔ مساجد میں راتوں کو روشنی کا انتظام کیا۔ آپ نے اس کے علاوہ بھی بہت سے فلاحی و اصلاحی کام کیے۔ مقبوضہ علاقوں کو صوبوں میں تقسیم کیا اور وہاں اپنے گورنر تعینات کیے۔


(1) حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کے دور حکومت میں کون کون سی بڑی ریاستیں اسلامی حکومت کے زیر نگیں آئیں ؟


(2) زراعت کے شعبے کی بہتری کے لیے حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کے دور میں کیا اقدامات کیے گئے ؟


(3) حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کے دور حکومت کے فلاحی کارنامے کون کون سے تھے ؟


(4) سرائیں کیا ہوتی ہیں ؟


Urdu tafheem for practice


Advertisement

Like Us & Follow Us