Ad

Monday, 14 July 2025

جس کا کام اس کو ساجھے۔ اردو کہانی

جس کا کام اسی کو ساجھے۔ اردو کہانی

اردو کہانی

 ایک آدمی کی گاڑی خراب ہو گئی۔اس نے گاڑی کا بونٹ کھول کر دیکھا تو اسے لگا کہ کچھ انجن کا کام ہے۔اس نے سوچا کہ اگر وہ مکینک کے پاس گیا تو وقت بھی ضائع ہو جائے گا اور کافی زیادہ پیسے بھی لگ جائیں گےکیوں نہ میں یوٹیوب سے ویڈیو دیکھوں اور گاڑی خود ٹھیک کرنے کی کوشش کروں۔آخر اس نے یوٹیوب سے ویڈیو دیکھنا شروع کیں اور کچھ ہی دیر بعد اسے احساس ہوا کہ اب تو اسے گاڑی ٹھیک کرنا آ گئی ہےوہ خواہ مخواہ ہی اتنے پیسے مکینک کے پاس جا کے ضائع کرتا رہا ہے۔بس چھٹی کے دن صبح ہی اس نے اپنی گاڑی کا بونٹ کھولا اور گاڑی کاکام شروع کر دیا۔ دیکھتےہی دیکھتے اس نے گاڑی کے کافی پرزے نکال کر باہر رکھ د یے۔اب اسے کچھ سمجھ نہیں آرہی تھی جب وہ ایک تار کو دوسری سے جوڑتا یا پرزہ واپس رکھتا تو اسے سمجھ نہیں آتی۔ کچھ ہی دیر میں وہ تھکنے لگا لیکن اس نے پھر وڈیوز چلاٸیں اور اپنے حساب سے گاڑی کو ٹھیک کر دیا۔ اب باری تھی گاڑی سٹارٹ کرنے کی تو جیسے ہی

 اس نے گاڑی سٹارٹ کی تو انجن سے دھواں نکلنے لگا۔ گاڑی بھی سٹارٹ ہو کر بند ہوگٸ۔ وہ بہت پریشان ہوا ۔ تبھی اس کا بھاٸ جو کافی دیر سے اسے دیکھ رہا تھا آگے بڑھا اور بولا کہ اسی لۓ تو کہتے ہیں 

جس کا کام اس کو ساجھے۔

تم نے وقت بھی برباد کیا اور اب پیسے بھی زیادہ لگیں گے۔

اس آدمی کو سمجھ آگٸ اور وہ گاڑی کو مکینک کے پاس لے گیا۔ 


Like Us & Follow Us