Posts

Showing posts with the label Urdu

قاسم کی کاپی۔ سکول گپیاں۔ صاٸمہ ندیم

Image
سکول گپیاں # #schoolgapian  قاسم کی کاپی۔  ۔”ماشاءاللہ۔۔۔۔اورآہستہ آہستہ  آٸیں۔۔۔۔ ابھی تو دس منٹ  ہی ہوۓ ہیں۔۔۔۔ پورا پیریڈ گزرنے دیں“۔۔۔ مس ملیحہ دروازے میں کھڑی چیخ رہی تھیں۔ ۔”مس وہ کمپیوٹر لیب سے  ہی دیر سے آۓ ہیں۔ مس ناٸلہ  کاپیاں چیک کر رہی تھیں"۔ ۔”بس ٹیچرز پرڈال دیں سارا ملبہ۔۔۔ جو آدھی کلاس آٸ بیٹھی ہے وہ کیسے آگٸ۔۔۔ اب جو آۓ گا وہ پورا پیریڈباہر  کھڑا رہےگا"۔  مس ملیحہ نے دروازہ بند کر  دیا۔ ۔”کتابیں کھولیں۔۔۔۔ علی نظم کی  پڑھاٸ شروع کریں" ابھی علی نے پڑھنا شروع ہی کیاتھاکہ دھڑام سے جماعت کادروازہ کھلااور حواس باختہ سا قاسم  سامنے کھڑا تھا۔ ۔”چلیں جی ۔۔دیکھیں کون تشریف لایا ہے۔۔۔ کلاس کے ٹاپر بچے بھی دیرسے آٸیں  گے“۔۔۔ ۔”مس میری کمپیوٹر کی کاپی  نہیں مل رہی“۔   قاسم نے حواس باختہ ہو کر بتایا۔   ۔”مل جاۓ گی۔۔۔ابھی بیٹھ کر اردو کا پڑھیں“۔   قاسم پریشان بیٹھ گیا۔ قاسم جماعت کا لاٸق بچہ تھا لیکن عادتاً ہر وقت تھوڑا پریشان رہتا تھا۔ جماعت میں کوٸ اس کا قریبی دوست بھی نہیں تھا۔ ابھی پڑھا ٸ ختم ہی ہوٸ ت...

لاہور کی نقلی بارش۔ اردو کہانی۔

Image
 سکول گپیاں Read funny Urdu Stories #schoolgapian by Saima nadeem. Read Saima Nadeem funny Urdu stories series #schoolgapian- سکول گپیاں  لاہور اور مصنوعی بارش لاہور میں جیسے ہی ایک عرصےکی سموگ کے بعد  آج صبح سویرے بارش ہونے کی آواز آٸ تو جانے انجانے میں ہر لاہوری  کو اس ” آرٹیفیشل رین“ کا خیال آیا جس کا تذکرہ کچھ عرصے سے ہر ٹی وی چینل پر ہو رہا تھا۔ سب کو کہیں نہ کہیں اس تجربے کا انتظار تھا۔  ۔”جی ناظرین لاہور میں گہری سموگ کو ختم کرنے کے لۓ حکومت کل مصنوعی بارش کاملک میں پہلا تجربہ کرے گی“۔ ہر خبر ہمارے ساتھ۔۔۔۔ سب اس خبر کا سوچتے اپنے اپنے کام کو نکلے۔  کچھ دیر بعد سکول میں بھی اسمبلی میں بچے اور استانیاں کھلے آسمان پر گہرے کالے بادلوں اور ٹھنڈی ہوا کے جھونکوں کی وجہ سے خوشگوار موڈ میں تھے۔ بارش توکب کی رک چکی تھی۔  ۔”کیا صبح سویرے ہونے والی بارش آرٹیفیشل تھی“ ۔؟ تقریباً ہر کسی کے منہ پر یہ سوال تھا۔ ہر کوٸ اپنی عقل اور معلومات کے مطابق تبصرے میں شامل ہونے کے لۓ بے چین تھا۔ ۔”جہازوں کی آواز تو نہیں آٸ جو اوپر جا کر کیمیکل پھینکتے ہیں۔ میں نے سنا ہے ...