Advertisement

Tuesday, 24 August 2021

ماحولیاتی آلودگی وجوہات،اثرات، بچاؤ-مضمون-ESSAY, SPPEECH- MAHOLIATI ALOODGI

 

ماحولیاتی آلودگی وجوہات،اثرات، بچاؤ-مضمون 

ماحولیاتی آلودگی کیا ہے؟

 

۔ ماحولیاتی آلودگی کا مطلب ہے ایسے مادے یا اشیاء کو ہوا یا پانی میں شامل کرنا جو انسان اور جانوروں کی زندگی کو نقصان پہنچا سکیں- ماحولیاتی آلودگی وہ عمل ہے جو ماحول میں نقصان دہ مادوں کو شامل کرکے اسے خراب کرتا ہے- یہ نقصان دہ مادے قدرتی اور کیمیائ تبدیلیوں، یاانسانی حرکات کی وجہ سے ماحول کا حصہ بنتے ہیں- زیادہ تر یہ مادے یا اشیاء انسان کے روزمرہ کاموں کی وجہ سے ہی ماحول میں شامل ہوتے ہیں جیسے کہ

ہوا میں شامل ہوتا گاڑیوں اور فیکٹریوں کا دھواں، پانی میں شامل ہوتا کوڑا کرکٹ، گٹروں کا پانی، اور ہر طرف پھیلی برقی لہریں آلودگی پھیلاتے ہیں- آج کے دور میں صاف ہوا،اور صاف پانی  اک خواب بن کر رہ گیا ہے- پہاڑوں کی بلندیوں سے لے کر صحرا تک کوئ حصہ بھی انسان کے نت نۓ تجربوں اور ان کے نتیجے میں پھیلتی گندگی سے محفوظ نہیں-انسان ترقی کی جستجو میں یہ بھول گیا کہ وہ اپنے ماحول کو خود اپنے ہاتھوں سے خراب کر رہا ہے- کئ بحری جہاز سے نکلتا تیل مچھلیوں کی موت کا سبب بنتا ہے تو کئ انسان جنگل کاٹ کر اپنی ہی آکسیجن بند کر رہا ہے-

 

:ماحولیاتی آلودگی کی اقسام

 آلودگی کی بڑی اقسام فضائی آلودگی ، پانی کی آلودگی اور زمینی آلودگی ہیں۔ جدید معاشرہ میں انٹر نیٹ کی برقی لہریں، شور مچاتے آلات، تیز روشنیاں، تابکار ہتھیار بھی  ماحولیاتی آلودگی کی قسمیں ہیں-

 

پانی کی آلودگی -

پانی کی آلودگی اس وقت ہوتی ہے جب زہریلے مادے پانی کے ذخائر جیسے جھیلوں ، ندیوں ، سمندروں وغیرہ میں داخل ہوتے ہیں ، ان میں تحلیل ہو جاتے ہیں ، پانی میں معلق ہو جاتے ہیں یا تہہ پر جمع ہو جاتے ہیں۔ اس سے پانی کا معیار گرتا ہے۔

فضائی آلودگی

فضائی آلودگی ٹھوس اور مائع ذرات اور بعض گیسوں کی وجہ سے ہوتی ہے جو ہوا میں معلق ہیں۔ یہ ذرات اور گیسیں کار اور ٹرک کے راستے ، فیکٹریوں کا دھواں ، دھول ، آتش فشاں اور جنگل کی آگ سے آ سکتی ہیں۔ ہماری ہوا میں معلق ٹھوس اور مائع ذرات ایروسول کہلاتے ہیں-

زمینی آلودگی

زمین کی آلودگی سے مراد زمین یا زیر زمین  ٹھوس یا مائع فضلے کے مواد کا اس طرح جمع یا اکٹھا ہو جانا کہ وہ مٹی اور  زیرزمین پانی کو آلودہ کردے 

 

ماحولیاتی آلودگی کی وجوہات:

  

ماحولیاتی آلودگی کی کئ وجوہات ہیں-

 

صنعت کاری: انسان اپنے فائدے کے لۓ کئ صنعتیں لگایئں لیکن ان صنعتوں سے نکلتا مواد پانی میں شامل ہو کر اسے آلودہ کرر ہا ہے-ان صنعتوں کا دھواں ہوا کو آلودہ کرتا ہے-

اس کے علاوہ

گاڑیوں اور جہازوں کا دھواں، اہندھن کا جلانا، زرعی سرگرمیاں جیسے کیمیکل کھادوں کا استعمال،پلاسٹک کا استعمال، درختوں کی بے دریغ کٹائ، کان کنی، شہروں میں آبادکاری کا دباؤ بھی  ماحولیاتی آلودگی کی وجہ ہیں- ماحولیاتی آلودگی کی قدرتی وجوہات میں آتش فشاں کا پھٹنا اور لاوہ کا بہاؤ، جنگلوں میں لگی آگ اور انسانی اور جانوروں کا فضلہ شامل ہے-

 

ماحولیاتی آلودگی کے اثرات:

 

آلودگی ماحول میں عدم توازن کا باعث بنتی ہے۔ انسان صاف ہوا میں سانس نہیں لے پاتا جس کی وجہ سے وہ تیزی سے کئ بیماریوں کا شکار ہوتا ہے- محتلف قسم کی الرجی، سانس کی بیماریاں، پیدائشی نقائص، آنکھوں اور دماغ کا دباؤ اور کمزوری آلودگی کی وجہ سے بڑھ رہے ہیں-ان بیماریوں کی وجہ سے وہ اپنے کام پر توجہ نہیں دے پاتاہے- ایک آلودہ ماحول میں رہنے والا انسان معاشرے کا صحت مند حصہ نہیں بن سکتا ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے کئ جانور اپنے گھروں سے محروم ہو جاتے ہیں- ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے زمین کا قابل کاشت حصہ بےکار ہو جاتا ہے- پینے کا صاف پانی گندہ ہو جاتا ہے- معاشرے میں عدم برداشت اور چڑچڑاپن پیدا ہوتا ہے-

 

ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کا طریقہ:

 

ماحولیاتی آلودگی ہم سب کا مشترکہ مسئلہ ہے اور اس سے ہم سب کو مل کر نبتنا ہو گا- ماحولیاتی آلودگی سے بچنے یا اس کے اثرات کو ان طریقوں سے کم کیا جاسکتا ہے:

 

اپنی زندگیوں میں زیادہ سے زہادہ قدرتی چیزوں کا استعمال کریں-

سفر کے لۓ اپنی گاڑی کی بجاۓ بس پر جائیں ، سائیکل کا استعمال کریں-

صنعتوں میں جدید نظام لگوایئں جو فضلہ جات کو صحیح طریقے س ٹھکانے لگائیں-

ری سائیکل اور دوبارہ استعمال کو بڑھائیں-

پلاسٹک کے تھیلوں پر پانبدی ہو-

مصنوعی روشنی کا استعمال کم کریں-

 سگریٹ نوشی میں کمی کی جاۓ

ایئر کنڈیشنر کے بجائے پنکھے کااستعمال

کر کے ماحولیاتی آلدگی سے بچا جاسکتا ئے- یہ ہمارے ذمہ داری ہے کی ہم اپنی آنے والی نسلوں کو صاف ماحول دیں -

 

آلودگی کا مضمون اور تقریر کا یہاں سے پرنٹ لیں اور شئیر کریں-

ماھہلیاتی الہہدگیی عسساے

 

 

Advertisement

Like Us & Follow Us