Advertisement

Thursday 11 May 2023

موسم خزاں۔اردو نظم-شاعرہ صائمہ ندیم

 Urdu Poetry about Autumn Season


 موسم خزاں۔اردو نظم

 

موسم خزاں۔ اردو نظم


نارنجی سا پیلا رنگ  اوڑھ دیا ہے

سورج نے جاہ وجلال چھوڑ دیا ہے

دے کر اجازت پِھر سے کِھلنے کی

شاخ نے پتوں کو خود سے توڑ دیا ہے

 قافلے گرمیو ں کے گزر گۓ رگوں سے

  سوکھے پتوں سنگ ناچتا مور دیا ہے

کاٸ پر ٹھہری حبس پھسل گٸ

وقت نے ایسا دھکا منہ زور دیا ہے

شامیں ہو گٸی ہیں گہری اور سرمٸ

بستی کےلوگوں نے سونا چھوڑ دیا ہے

دہلتے دہلاتے دریا ہو گۓ پرسکون 

   پُلوں نے بند سے ناطہ جوڑ دیا ہے

باغ میں پاٶں تلے کڑکتے پتے جانیں

خنک ہوا نے اب اپنا رستہ موڑ دیا ہے

ہٹا کر پردہ میں نے بھی بارش کا

آخر موسم خزاں کو ڈھونڈ لیا ہے

Advertisement