what is Ghazal ,matla,maqtaشعری اصطلاحات۔ بحر مطلع مقطع
شعری اصطلاحات کیا ہیں شعر کیا ہوتا ہ؟ ?ش شعر عربی زبان کا لفظ ہے جس کےلغوی معنی جاننا یادریافت کرنا ہیں۔ شعر کو بیت بھی کا جاتا ہے۔ ہر شعرکے دو مصرعے ہوتے ہیں۔ ہر شعر کسی نہ کسی بحر میں ہوتا ہے۔ بحران موزوں کلمات کا نام ہے جن پر اشعار کا وزن ٹھیک کیا جاتا ہے۔ مثلاً یہ شعر بحر ہزج میں ہے اور اس کےہر مصرع کا وزن مفاعیلین چار بار ہے۔یعنی شاعری میں یوں تو بہت سی اصناف ہیں مثلاً غزل، قصیدہ، رباعی، قطعہ، مثنوعی، مرثیہ، مخمس، مسدس، ترکیب بند، ترجیع بند، نظم معرا، نظم آزاد وغیرہ لیکن شاعری کی اہم ترین صنف غزل ہے۔غزل میں شاعر اپنے خیالات کا اظہار نہایت لطیف طریقے سے کرتا ہے۔ غزل میں تشبیہ، تلمیح، استعارہ ، رمز و کنایہ اور زبان و بیاں کے منفرد انداز اپنا کر غزل کو جان دار اور دل ربا بنایا جاتا ہے غزل کے معنی بعض کے نزدیک غزل کے معنی ہرن کی چیخ اور بعض کے نزدیک عورتوں سے یا عورتوں کے متعلق باتیں کرنا ہے۔ غزل کے بنیادی موضوعات دردوالم، حسن و عشق، محبوب و وفا وغیرہ ہیں لیکن اب غزل کا داٸرہ بہت وسیع ہو چکا ہے۔ اب غزل کے موضوعات عشق سے آگے فلسفہ زندگی، آگہی، سیاست اور تصوف میں بھی ملتے ہیں...