ہر چمکتی چیز سونا نہیں ہوتی۔ ایوارڈ یافتہ کہانی۔
ہر چمکتی چیز سونا نہیں ہوتی۔ ایوارڈ یافتہ کہانی۔ کالج میں منعقد کردہ کہانی نویسی کے مقابلے میں طالبہ عرشیہ نفیس کی کہانی کو پہلا ایوارڈ دیا گیا۔ ایوارڈ یافتہ کہانی ہر چمکتی چیز سونا نہیں ہوتی مصنفہ : عرشیہ نفیس کہانی نویسی ہر چمکتی ہوئی چیز سونا نہیں ہوتی ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک چھوٹی بچی تھی جس کا نام فاطمہ تھا وہ ایک چھوٹے سے خوبصورت شہر میں رہتی۔ تھی ۔ اس کا چھوٹا سا گھر تھا جو پہاڑوں کے قریب تھا اس کا گھر ایک خوبصورت ندی کے پاس تعمیر کیا ہوا تھا۔ وہ اپنے والدین کی اکلوتی بیٹی تھی۔ مگر وہ زیادہ امیر نہیں تھے۔ لیکن وہ خوشی سے رہتے تھے۔ اس کا گھر درختوں اور خوبصورت پودوں سے گھرا ہوا تھا ۔ فاطمہ کو اپنا گھر زیادہ پسند نہیں تھا۔ اسے لگا کہ اس کاگھر بہت چھوٹا ہے۔ اور بہت صاف ستھرا نہیں ہے۔فا طمہ کو پہاڑوں کا ...