چراغ کا جن بھی حیران رہ گیا-Chiragh ka jin bhi hairan rah gya-Wania aur Amna ki Urdu Kahanian
Chiragh ka jin bhi hairan rah gya-Urdu Kahani for kids A moral Urdu story for kids- chiragh ka jin چراغ کا جن بھی حیران رہ گیا ایک دن وانیہ اپنے گھر میں پُرانے سامان کا جائزہ لے رہی تھی کہ اچانک اس کی نظر ایک چراغ پر پڑی- چراغ پر گرد جمی ہوئ تھی- وانیہ نے اسے صاف کرنے کے لۓ جیسے ہی اپنے ھاتھ سے رگڑا تو ایک جن نمود ار ہو گیا- وہ جن ہوا میں معلق تھا- اس کی آنکھیں سرخ تھیں اور دو بڑے بڑے دانت منہ سے باہرنکلے ہوۓ تھے- وانیہ ڈر گئ- 'کیا حکم ہے میرے آقا! ' جن جھکتے ہوۓ بولا- 'میں ا س چراغ کا جن ہوں- میں آپ کی تین خواہشیں پوری کر سکتا ہوں'، جن وانیہ کو خاموش اور خوفزدہ دیکھ کر بولا- 'اچھا واقعی،' وانیہ خوش ہو کر سوچنے لگی- 'مجھے بھوک لگی ہے، مجھے پیزا چاہیے،' وانیہ نے پہلی خواہش کی- 'جو حکم میرے آقا،' اور جن کے ہاتھ میں ایک بڑا پیزا تھا- وانیہ نے جلدی سے پیزا کھا لیا اور اپنے سکول کا کام کرنے لگی- 'آقا ! اپنی دوسری خواہش بھی بتا دیں- مجھے بہت خوشی ہوگی،' جن تھوڑی دیر بعد بولا- 'مجھے سوچنے دو- اچھا کیا تم میرا سکول ک...