Posts

Showing posts from April, 2023

ارردو پہلیاں ۔ پارٹ ٢۔ بوجھو تو جانیں

Image
  ارردو پہلیاں ۔ پارٹ ٢۔ بوجھو تو جانیں پہیلی ١ چلے وہ تھکیں ہم پھر بھی دیکھیں اس کو ہر دم گھڑی ایک قلعے کے سپاہی چار چلا کر قلعہ لے جاٸیں بازار گاڑی دیکھو اسے تو جی گھبراۓ پھر بھی سب کی دوست کہلاۓ کتاب ایک بادشاہ کی ایک ٹانگ لے کر گھومے میٹھا جام آم پہلی 5  چھوٹا سا کنواں دیکھا  بھر بھر پانی لاتے  دیکھا بالٹی ٹیڑ ھی ٹیڑھی گلیوں میں جناب آگیا رس بھرا سیلاب  جلیبی اک چھوٹا سا شیطان ناک پہ بیٹھے پکڑے کان عینک 8 بوجھو تو اک کتاب رکھے اک چہرہ وہ جناب فیس بک پہیلی 9 وہ کونسی چیز ہے جو  اپنی جگہ پر کھڑی رہتی ہے پھر بھی اک شہر سےدوسرے شہر پہنچ جاتی ہے سڑک پہیلی 10 بوجھو ایسی جگہ جہاں سڑک ہے گاڑی نہیں جنگل ہے درخت نہیں شہر ہے گھر نہیں نقشہ پہیلی 11 بوجھو بادشاہوں کا چہکتا سفید مہمان پہنچاتا تھا پیغام صبح شام کبوتر 12. ایک پلیٹ میں بارہ انڈے اور تین چمچ رکھے نہ کھاۓ نہ اسے کوٸ چکھے کلاک 13. بوجھو اک چیز ایسی جس کی چار ٹانگیں اور اک کمر بٹھاۓ سب کو پر نہ کرے سفر کرسی 14. بوجھو کونسا بینڈ میوزک نہیں بجاتا ربڑ بینڈ 15. بتاٶ وہ چیز   دانت جس کے بہت سارے کاٹے ب...

اردو پہلیاں۔ udu riddles with answers بوجھو تو جانیں

Image
Urdu riddles with answers. Here are new and interesting Urdu riddles and Urdu pehlian with answers. Read and share urdu riddles and urdu pehlian with friends. yes, dont forget to ask our Urdu riddles from your friends. اردو پہیلیاں کیا ہوتی ہیں اور ان کی مثالیں پہیلی کیا ہوتی ہے؟ پہیلی جان بوجھ کر بنایا جانے والا ایک معمہ یا الجھا دینے والا سوال ہوتا ہے جس کا جواب جاننے کے لۓ ذہن کا دروازہ مختلف زاویوں پر کھولنا پڑتا ہے۔ پہیلی پوچھ کر سامنے والی سمجھ اور ذہانت کا امتحان لیا جاتا ہے۔  پہیلی سننے والے کو پیچیدہ اور مشکل تصورات سے گزار کر جواب تک لے جاتی ہے ۔ پہیلی صحیح بوجھنے کی خوشی اور احساس انسان کو معمات اور پیچیدہ سوال حل کرنے کی ہمت دیتا ہے۔ ایک پہیلی کے کٸ قریبی صحیح جواب جواب دینے والے کے علم، جانچ او ر سمجھ کو وا ضح کرتی ہے۔پہیلی مزاح کے قریب کی ایک صنف بھی ہے جو لطیف طریقے سے عقل کو آزماتی ہے۔ بوجھو تو جانیں کہ آپ کتنے پانی میں ہیں۔    پہلیاں ١۔ رو رو کر چھوٹی ہو جاۓ  سب کو اپنا پروانہ بناۓ موم بتی 2. میں سب کے سامنے کھڑا پر کوٸ بھی مجھے بوجھ نہ سکا مستقبل 3....

عید الفطر کا چاند غاٸب کردو۔ اردو کہانی بچوں کے لۓ۔ Urdu stories for kids

Image
  عید کا  چاند غاٸب کردو مصنفہ :صاٸمہ ندیم 'کسی کو سمجھ نہیں آرہی تھی کہ یہ کیا ہو رہا تھا- رمضان کا آخری ہفتہ شروع ہوتے ہی کوئ شخص عید الفطر یعنی چھوٹی عید کی تیاریوں کو برباد کرنے کی کوشش کر رہا تھا- پہلے تو اچانک پورے ملک کے بینک کسی نے ہیک کر لۓ تاکہ لوگوں کو عید سے پہلے تنخواہ نہ مل پاۓ اور وہ عید کی خریداری نہ کر پایئں- حکومت نے مشکل سے اس مسئلے پر کچھ قابو پایا توعید سے ایک روز پہلے پورے ملک کے پٹرول پمپ کا نظام ہی بیٹھ گیا- عید کرنے دوسرے شہروں کو جانے والے لوگ راستے میں ہی پھنس گۓ- عید کے لۓ فراہم ہونے والا سامان بازاروں تک نہ پہنچ سکا- بازاروں میں گوشت، سبزی اور مصالحہ جات کی قلت ہوگئ- سب لوگ بہت پریشان تھے-وانیہ اور آمنہ بھی مشکل سے عید سے ایک دن پہلے اپنی دادا جان کے گھر پہنچ پائیں تھیں- وہاں بھی سب ہی اس صورتحال سے پریشان تھے- 'ہم کل راستے میں تھے تو اچانک پورے ملک کے پٹرول پمپ کا نظام بیٹھ گیا- ہم لوگوں نے افطار بھی راستے میں کیا- آمنہ نے بھی بہت زیادہ تنگ کیا- وہ بہت تھک گئ تھی- وہ تو شکر ہے کہ عید کا چاند نظر نہیں آیا ورنہ تو ہم وقت پر پہنچ بھی نہ پاتے،' و...

جن، جادو اور سالگرہ۔ اردو کہانی

Image
  جن، جادو اور سالگرہ۔ اردو کہانی اردو ڈراٶنی کہانی مصنفہ صاٸمہ ندیم : ایان اور عرشین جڑواں بہن  بھاٸ تھے۔ ان کی سالگرہ قریب تھی۔ انھوں نے اپنے بابا سے اس سالگرہ پر کچھ مختلف کرنے کی خواہش کی۔ ان کے بابا نے انھیں کٸ کیک دکھاۓ، بہت سی سجاوٹ کی چیزیں لے کر دیں لیکن وہ خوش نہیں تھے۔ سالگرہ سے ایک دن پہلے ان کے بابا کو شخص کا فون آیا۔ وہ شخص ایک جادوگر تھا اور عرشین اور ایان کی سالگرہ پر بچوں کو جادو دکھانا چاہتا تھا۔ بابا کو کچھ عجیب لگ رہا تھا کہ اس شخص کو سالگرہ کا کیسے معلوم ہوا اور ان کا نمبر کیسے ملا۔ اس جادوگر نے کہا کہ اس نے دکان میں بچوں اور ان کی باتیں سن لیں تھیں اور پھر نمبر بھی لے لیا دکان والے سے۔ جادوگر نے بتایا کہ وہ پیسوں کی بجاۓ سالگرہ کا آدھا کیک لے گا اور بچوں کے لۓ تحفے بھی لاۓ گا۔ بابا کو کچھ عجیب لگ رہا تھا لیکن عرشین اور ایان کی ضد کی وجہ سے وہ مان گۓ۔  آخر سالگرہ کا دن آگیا ۔ عرشین اور ایان کے بہت سے دوست اور کزن بھی آۓ تھے۔ اچانک ایک عجیب شکل والا شخص کالی ٹوپی اور کالا جبہ پہنے سالگرہ میں آگیا۔  اس کے ہاتھ میں ایک بڑا سا محل جیسا گڑیا کا گھر تھ...

کیونکہ لطیفے. urduschool jokes part 1۔

Image
کیونکہ لطیفے۔ مزیدار اردو  لطیفے لطیفہ کیا ہوتا ہے؟ اردو زبان میں لطیفہ فن کی وہ قسم ہے جس میں لفظوں کے اتار چڑھاٶ کے ذریعے مزاح کا ایسا مظاہرہ ہوتا ہے جس سے سننے یا پڑھنے والے کو مکمل بات سمجھاۓ بغیر ہی ہنسی آجاۓ۔   لطیفہ کا مطلب ہے لطف انگیز یا نازک انداز تو لطیفے میں استعمال ہونے والے الفاظ کا چناٶ ایسا ہو کہ بات سن کر ہونٹوں پر ہنسی آجاۓ لیکن کسی کی دل آزاری نہ ہو۔ لطیفہ طنز ومزاح کی نسبتاً آسان اور نرم دل قسم ہے۔ لطیفے معاشرے کےروزمرہ امور سے لۓ جاتے ہےں اس لۓ دل میں اتر جاتے ہیں۔ :کیونکہ لطیفے کیونکہ لطیفے اردو زبان میں شامل لطیفوں کی نٸ اور تیزی سے مشہور ہونے والی قسم ہ ے جس کی موجد ہیں کوٸ اور نہیں بلکہ مصنفہ اور شاعرہ صاٸمہ ندیم کیونکہ کیونکہ۔۔۔۔ کیونکہ وہ خود ایک لطیفہ ہیں ارے نہیں بھٸ۔۔۔چلیں چھوڑیں اور لطیفے سنیں مطلب کہ پڑھیں ۔۔ ۔  آٸیں آپ کو کچھ۔سناٸیں۔۔”کیونکہ لطیفے  #kunkeyjokes لطیفہ ١ #kunkeyjoke1 سموسہ آج سکول کیوں نہیں گیا؟ کیونکہ آج سکول کی کینٹین بند تھی۔ لطیفہ 2 #kunkeyjoke2 لطیفہ 3 #kunkeyjoke3 لطیفہ 4 #kunkeyjoke4 ابو ٹی وی دیکھ کر ہنستے کیوں ...

آج اک عجاٸب گھر بستا دیکھا۔ museum poetry اردو نظم

Image
آج اک عجاٸب گھر بستا دیکھا۔ museum poetry in Urdu. اردو نظم اردو نظم عجاٸب خانہ کے بارے میں آج اک عجاٸب گھر بستا دیکھا۔  اردو نظم شاعرہ صاٸمہ ندیم آج اک عجاٸب گھر کو بستا دیکھا تاریخ کو روتے کبھی ہنستا دیکھا تلوار تھامے تھے ٹینک اور ہتھیار جنگ کا جنون روزانہ بڑھتا دیکھا سرگوشیاں کرتے ان فن پاروں میں ماضی اور مناظر کو سسکتا دیکھا نظریہ ضرورت یوں بدل جاتے ہیں ٹوٹے برتنوں کو نودرات بنتا دیکھا وہ مورت تھے، شبہیہ یا حقیقت حنوط ہوۓ تو جن کا سراپا دیکھا شیشوں کے بھید آنکھوں میں اترے پتھر ہوۓ مجسموں کو روتا دیکھا تھے سب ہی دعویدار اس زمین کے ایک ہی رنگ اترتے اورچڑھتا دیکھا یاد رہے علم و انسانیت کے شیداٸ لرزاتے فرعونوں کو اب سوتا دیکھا جھانکا راہداری کے دریچوں سے تو زندگی کو ٹھہرا موت کو چلتا دیکھا آب حیات ملا کسی کو بھی نہ یہاں وہ گزر گۓ اور خود کو گزرتا دیکھا  دل بھی تو عجاٸب گھر ہے دوستو تبھی یادوں کو مٹھی میں سمٹا دیکھا صاٸمہ ندیم

Read Urdu stories for kids by Saima Nadeem-moral and funny Urdu Stories for Kids PDF download-New Urdu stories for kids

Image
 ۔بچوں کے لۓ ریجتہ اردو کہانیاںUrdu stories by Saima Nadeem for kids-moral and funny Urdu Stories for Kids PDF download-New Urdu stories for kids If you are looking for new moral, funny and adventurous Urdu stories for kids and young then you can read here, download from here. You should take print of these Urdu moral and funny stories to make your collection of Urdu story books in hard  form. These collection of new moral, funny and adventurous Urdu story books can be read and reviewed for school tasks and worksheet work. These Urdu stories are bedtime stories for kids and a fun for school children. Here are free printable Urdu stories for kids. Here is a fantastic, new and bold collection of Urdu stories for kids.  We also publish new Urdu stories every week. keep in touch with our Urdu Magazine page. Saima Nadeem is an emerging writer and poet. Saima Nadeem Urdu stories and series are becoming popular in kids and teenagers. Saima Nadeem writes Urdu stories for kids are...

عشان اور خلاٸ مخلوق۔ اردو کہانی بچوں کے لۓ

Image
Want to avoid the screen time usage of your kids then Take the print and bind the pages of this Urdu story and create your own copy of a storybook. Want to avoid adds...go to simplified page option #Urdubedtimestory #Urdustoriesforkids Download for offline reading اردو کہانی بچوں کے لۓ عشان اور خلاٸ مخلوق اردو کہانی بچوں کے لۓ مصنفہ: صاٸمہ ندیم  ایک دن عشان اپنی چھت پر  پتنگ اڑا رہا تھا۔ اس دن بہت اچھی ہوا چل رہی تھی اور اس کی پتنگ ہوا میں بہت اونچی اڑ رہی تھی کہ اچانک آسمان سے کوٸ چیز تیزی سے زمین کی طرف آٸ اور اس کی پتنگ میں اٹک گٸ۔ وہ ایک بڑی سی اڑن طشتری تھی جس پر رنگ برنگی بتییاں جل رہی تھیں۔ عشان نے اپنی پتنگ بچانے کی بہت کوشش کی لیکن اس کی پتنگ کٹ گٸ اور وہ اڑن طشتری اس کی چھت پر آ گری۔ عشان ابھی حیران پریشان کھڑا اڑن طشتری کو دیکھ ہی رہا تھا کہ اس میں سے ایک تین آنکھوں اور سر پر اینٹینا والی خلاٸ مخلوق باہر آٸ۔ وہ خلاٸ مخلوق کافی غصے میں لگ رہی تھی۔  اس نے باہر آتے ہی عشان کو دیکھا اور اسے بجلی کا اک جھٹکا لگایا۔  ۔”کتنے گندے بچےہو۔۔۔ پتنگ اڑاتے ہو! پڑھتے وغی...