استاد کے حقوق۔استاد کی عظمت اردو مضمون
استاد کی عظمت /استاد کے حقوق اردو مضمون استاد کی عظمت کو ترازو میں نہ تول استاد تو ہر دور میں انمول رہا ہے انسان کو فرشتوں پر فوقیت علم کی بنیاد پر ہی دی گٸ ہے لیکن یہی انسان جب دنیا میں آتا ہے تو ایک خام پتھر کی طرح ہوتا ہے جس کو استاد تراش کر ہیرا بناتا ہے۔ یہ استاد ہی ہے جو ایک صاف سلیٹ جیسے ذہن پر دنیا کو سنوارتااور سمجھاتا ہے۔ بہت سے رشتے اور تعلق روحانی اخلاقی اور معاشرتی طور پر بنتے ہیں ان میں ایک رشتہ استاد کا بھی ہوتا ہے استاد کو معاشرے میں روحانی والدین کا درجہ حاصل ہے۔ ہماری درسگاہ میں یہ جو استاد ہوتے ہیں اور درحقیقت یہی قوم کی بنیاد ہوتے ہیں استاد قوم کا محسن ہے استاد قوم کا خیر خواہ ہے استاد کو ان کا مستقبل سنوارنے کا فریضہ سر انجام دیتا ہے استاد قوم کی تنظیم و تکلیل کا ذمہ دار ہے استاد قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کرتا ہے استاد قوم کی اصلاح کرتا ہے استاد قوم کو کامیابی اور کامرانی سکھاتا ہے استاد قوم کی بقاء کا ضامن ہے استاد قوم کا طبیب ہے استاد قوم کا مسیحا ہے استاد قوم کا باپ ہے استاد بشر کو انسانیت کا درس دیتا ہے استاد محبت اخوت ،رواداری، ا...