چیل کی شادی سکول اور نوڈلز کی دیگ۔اردو کہانی بچوں کے لۓ۔ سکول گپیاں
چیل کی شادی، سکول اور نوڈلز کی دیگ۔ سکول گپیاں۔. schoolgapian اردو کہانی ہر سکول کی طرح اس سکول کے گراٶنڈ کے کنارے ایک بلند درخت تھا۔ جس کےسب سے اوپر والی شاخ پر چیلوں کا بہت بڑا گھونسلہ تھا۔اس گھونسلے میں ایک چیلوں کا خوبصورت سا خاندان رہتا تھا۔ چیل کا ایک بیٹا تھا وہ بہت ہی پیارا اور شرارتی تھا ۔چیلوں کا وہ بچہ سارا دن سکول کے بچوں کو اسمبلی کرتے، کھیلتےاور پڑھتے دیکھتا رہتا تھا۔ اور آدھی چھٹی کے وقت اپنے بہن بھاٸیوں کے ساتھ مل کر سکول کے بچوں سے ان کے لنچ بھی اچک لیتا تھا۔ وہ مزیدار چپس کے پیکٹ اور ڈھیر سارے نوڈلز تو اس کے پسندیدہ تھے جو وہ بچوں سے چھین کر اپنے گھونسلے میں بیٹھ کرکھاتا اور سوچتا کہ کاش یہ سارے بچے اس کے دوست بن جاٸیں ۔ وہ سب اس کی شادی میں بھی آٸیں۔ جو کہ جلد ہونے والی تھی۔ لیکن بچے تو چیلوں سے ڈرتے تھے۔ تھا۔ وہ کہتے تھے کہ یہ چیل تو ہمیں کھا جائے گی۔کیونکہ ہم سب کو بچپن میں ماں باپ کہتے تھے کہ چیل چھوٹے بچوں کو اٹھا کر اپنے گھونسلے میں لے جاتی ہے۔ چیلوں کو چمکدار اور خوبصورت چیزیں اپنے گھونسلے میں جمع کرنے کا شوق...