Posts

Class Notice board ready ideas

Image
Class board ready ideas House names Scheme of studies Homework schedule Assessment Schedule Correction codes List of slow learners Seating plan Time table Morning assembly roaster Shining Stars list

Resolution of a Muslim Child- A poem

Image
A resolution of a Muslim child  A poem by Saima Nadeem    I'll recite the Quran daily Has promised it to myself really  Five prayers to be offered  With good manners to be ordered  Don't abuse anyone from now  A patience will avoid any row My tongue may not get black  Only the truth has pleasing track Will Listen to the teachers   Not to be stubborn to parents Intend to work hard day and night  The best result is now on my right Don't want to get sick or lazy Will Reduce the use of mobile crazy  A plant is to be planted this year  I have to help the poor my near  No littering on the road  Cleanliness is my success code  My homeland is like my mother  I will be its pride, time shows whatever  What is Resolution or New year Resolution  A resolution is a tradition, a promise  to oneself. A resolution can be made at the start of a new year or entering a new class or place in which a person or...

بچے کی قرارداد۔ اردو نظم

Image
 ایک بچے کی قرارداد اردو نظم The Resolution of a 1 kid in Urdu at the start of a new year. Urdu poetry for kids قرآن پورا کرنے کا ہے ارادہ کرلیا خود سے یہ پکا وعدہ  پانچ نماز یں ہیں پڑھنی اچھی باتیں ہیں سیکھنی گالی نہیں دینی کسی کو اب اچھا اخلاق پسند کریں سب  زبان ہو نہ جاۓ میری کالی سنانی ہے صرف سچی کہانی استاد کی بات ہے ماننی امی ابو سے ضد نہیں باندھنی کرنی ہے دن رات محنت سب سے اچھا نتیجہ ہو زینت ہو نہ جاٶں میں بیمار موباٸل کا استعمال کم ہو یار لگانا ہے اک پودا اس سال کرنی ہے مدد جو ہو بدحال سڑک پر کوڑا نہیں پھینکنا گندگی سے اب دور ہے بھاگنا وطن پھولے میرا ماں جیسا میں بنو ں اس کا فخر ایسا   نئے سال کی ریزولوشن یا قرارداد ایک روایت ہے، جو مغربی دنیا میں سب سے زیادہ عام ہے لیکن مشرقی دنیا میں بھی اب اس کا رجحان عام ہے، جس میں ایک شخص یا طالب علم اچھے طریقوں کو جاری رکھنے، کسی ناپسندیدہ عادت یا رویے کو تبدیل کرنے، ذاتی مقصد کو پورا کرنے، یا بصورت دیگر اپنے رویے کو بہتر بنانے کا عزم کرتا ہے۔ ایک کیلنڈر سال کا آغاز میں وہ اپنے آپ سے کچھ باتوں کا عہد کرتا ہے اور پورا سا...

میرا پسندیدہ مشغلہ۔ ٢ اردو مضامین۔ کھانا پکانا۔ کرکٹ کھیلنا

Image
My hobby- Urdu essays Playing cricket & Cooking  میرا پسندیدہ مشغلہ   اردو مضمون ١ کرکٹ کھیلنا میرا پسندیدہ مشغلہ کرکٹ کھیلنا ہے۔ میں جب بھی فارغ ہوتا ہں تو اپنے دوستوں کے ساتھ کرکٹ کھیلتا ہوں۔ کرکٹ کھیلنا میرا پسندیدہ مشغلہ ہے۔ مشغلہ فارغ وقت کی ایسی مصروفیت کو کہتے ہیں جس میں آپ کی دلچسپی ہو اور آپ کو اس مصروفیت سے فاٸدہ بھی ہو۔ اسی طرح کرکٹ کھیلنا صرف میرا شوق اور مشغلہ نہیں بلکہ اس سے مجھے بہت فاٸدہ بھی ہوتا ہے۔ کرکٹ کھیلنے سے میں جسمانی اور ذہنی طور پر تروتازہ اور چاق و چونبد رہتا ہوں۔  کرکٹ کا کھیل دو ٹیمو ں کے درمیان ہوتا ہے۔ ہر ٹیم میں گیارہ کھلاڑی ہوتے ہیں۔  ایک ٹیم پہلے بلے بازی کرتی ہے اور ٹارگٹ دیتی ہے۔ جبکہ دوسری ٹیم گیند بازی کرتی ہے۔ دوسری ٹیم نے اپنی باری پر بلے بازی کرکے جیتنے کے لۓ دٸے گۓ ٹارگٹ کو پورا کرنا ہوتا ہے۔ کچھ کھلاڑی اچھے بلے باز ہوت ہیں او ر کچھ اچھے گیند باز۔ میں ایک اچھا گیند باز ہوں۔ پچھلے میچ میں میں نے تین کھلاڑیو ں کو آٶٹ کیا تھا۔ آج کل میں بلے بازی کی پریکٹس بھی کرتا ہوں کیونکہ میں ایک بہترین آل راٶنڈر بننا چاہتا ہوں۔ ویسے میری...

سورج بادشاہ اور چالاک بادل۔ اردو کہانی بچوں کے لۓ

Image
 سورج بادشاہ اور چالاک بادل اُردو کہانی بچوں کے لۓ ایک دفعہ سورج بادشاہ چمک چمک کر تھک گیا تھا اور اب وہ کچھ دن کے لۓ چھٹی پر جانا چاہتا تھا۔  چالاک بادل نے سورج کو تسلی دی اور اسے کچھ دن آرام کرنے کے لۓ کہا۔ سورج بادشاہ نےکچھ دن کے لۓ آسمان کا انتظام   چالاک بادل کو دے دیا اور خود چادر اوڑھ کر سو گیا۔  چالاک بادل نے سوچا کہ سب لوگ سورج کیوں بڑا اہم سمجھتے ہیں حالانکہ ہر کوٸ بادل کا انتظار کرتا ہے اور بارش ہو جانے پر خوش ہو جاتا ہے۔ بارش ہو نے سے دریاٶں میں پانی آتا ہے۔ دنیا کے لوگ اس پانی کو پیتے ہیں اور پودوں کو بھی دیتے ہیں۔ اس لۓ دنیا کی زندگی بادلوں کی وجہ سے ہے نہ کے سورج کی وجہ سے۔ اس لۓ اسے سورج کی جگہ نیا بادشاہ ہونا چاہیے۔ اس بادل نے آسمان پر موجود سارے بادل کے ٹکڑوں کو اکٹھا کر کے ایک فوج بنالی اور سورج کی روشنی کا راستہ بند کردیا۔ کچھ دیر میں بہت تیز بارش ہونے لگی۔ شروع میں تو لوگ بہت خوش ہوۓ لیکن آہستہ آہستہ سڑکیں اور ندی نالے پانی سے بھرنے لگے۔ لوگ پریشان ہو گۓ اور سورج نکلنے کی  دعاٸیں مانگنے لگے۔ کافی بادل برس گۓ تو آسمان صاف ہونے لگا۔ چالاک...

میرا پسندیدہ مشغلہ۔ تین مضامین۔ تصویریں بنانا۔ باغبانی۔ زبان سیکھنا

Image
 میرا پسندیدہ مشغلہ مضمون ١ تصویریں بنانا ہر شخص اپنے فارغ وقت میں اپنی دلچسچی کے مطابق جو کام باقا عد گی سے کرتا ہے اسے مشغلہ کہتے ہیں۔جیسا کہ کچھ لوگ باغبانی کرتے یعنی اپنی کیاری میں پودے لگاتے اور ان کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔ کچھ لوگ معلوماتی کتابیں پڑھتے اور  کچھ لوگ مختلف ملکوں کے نوٹ اور سکے جمع کرتے ہیں۔ اسی طرح میرا پسندیدہ مشغلہ ”تصویریں بنانا“ ہے۔ میں زیادہ تر پینسل کی مدد سے اسکیچز بناتا ہوں۔ مجھے گاڑیوں کی، جہازوں کی اور مشہور کارٹون کرداروں کی ڈراٸنگ بنانا بھی بہت پسند ہے۔ اس کے علاوہ میں خوبصورت قدرتی مناظر کی ڈراٸنگ بھی کرتا ہوں۔ میں اپنی تصویروں میں خوبصورت رنگ بھرتا ہوں۔  میرے پاس ایک ڈراٸنگ کاپی ہے جس پر میں نے بہت سی تصویریں بناٸ ہوٸ ہیں۔ سب لوگ میری بناٸ ہوٸ تصویروں کی بہت تعریف کرتے ہیں۔ میں اسکول میں منعقد ہونے والے ڈراٸنگ کے مقابلوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا ہوں۔ مجھے لگتا ہے کہ میں بڑا ہوکر ایک آرٹسٹ بنوں گا۔ میرے گھر والے، استاد اور میرے دوست میری بناٸ تصویریں دیکھ کر مجھے خوب داد دیتے ہیں جس سے مجھے بہت خوشی ملتی ہے۔ اپنے مشغلے کی وجہ سے میں اپنے ...

یہ سال بھی ایسے تمام ہوا -نظم ۔صاٸمہ ندیم

Image
  وہی آغاز وہی اختتام ہوا  یہ سال بھی ایسے تمام ہوا  ٹھہرے موسم اس طرح چار ہر رنگ نے بناۓ فسانے ہزار پتلی تماشے سارا سال رہے سازشوں کے بنتے جال رہے نہ بنا خلق خدا کا وارث غریبوں پر سے گزرے حوادث چور چور کے شور میں مر گیا  شو پالش لۓ سردی میں بھیگا تھا جو تسبیح کے دانے گرتے رہے مقدس روح کے ترانے بجتے رہے گرتے رہے آنسو سرکار کے محل پر جو بھول بیٹھے حساب اجل پر اس آسماں کےستارے ٹوٹ کر جا بسے پردیس نہ آۓلوٹ کر چادر دیکھ کر پاٶں پھیلاتے رہے پھر بھی بن لیا قرض چکاتے رہے دن رات سوچتے رہے تخت نشین  کیسے ملے دو گز سے زیادہ زمین  حکمرانوں کی بے حسی دیکھ کر عوام ڈھونڈتے رہے گناہ ہاتھ پر یوں آگےکاسفرپیچھے کو مڑا اب تو مداری بھی حیران کھڑا بہت شور مچاتی رہی سوٸیاں   کبھی رُکتی نہیں یہ گھڑیاں   بے ضمیروں کو معجزے نہیں ملتے بغیر سوچ کےصفحے نہیں پلٹتے