Posts

آخری آلو۔ اردو کہانی بچوں کے لۓ۔ Urdu story for kids-funny,moral

Image
Want to avoid the screen time usage of your kids then Take the print and bind the pages of this Urdu story and create your own copy of a storybook. Want to avoid adds...go to simplified page option #Urdubedtimestory #Urdustoriesforkids Download for offline reading اردو کہانی بچوں کے لۓ آخری آلو مصنفہ: صاٸمہ ندیم افطار کا وقت قریب تھا۔ امی نے سبزی کی ٹوکری میں دیکھا تو وہاں صرف ایک ہی آلو پڑا تھا ۔ امی بہت پریشان ہوٸیں کیونکہ انھیں افطار کے لۓ پکوڑے اور چاٹ بنانی تھی۔ عاٸشہ نے سموسے اور سعد نے آلو والی ٹکی کی فرماٸش بھی تو کی  ہوٸ تھی۔ ابو بھی گھر نہیں آۓ تھے کہ بازار سے اور آلو لے آتے۔ ۔”اب اس آخری آلو سے میں کیا بناٶں؟“ امی آلو کو ہاتھ میں اٹھا کر سوچنے لگیں۔ ۔”پکوڑے تو پیاز کے بھی بن جاتے ہیں۔ چاٹ کی بجاۓ دہی پھلکیاں بنا لیتی ہوں۔ سعد اور آمنہ کے لۓ سموسے اور آلو کی ٹکی کل بنا دو ں گی۔ چلو اس آلو کو میں سالن میں ڈال دیتی ہوں۔ مزیدار گوبھی آلو بناتی ہوں“ امی نے فیصلہ کیا اور چھری ہاتھ میں پکڑ لی۔ ۔”مجھے نہ کاٹو۔۔۔۔مجھے نہ کاٹو۔۔۔“ امی کو آوازسناٸ دی۔  ۔”ارے یہ آواز کہاں سے آر...

چاند کی پری اور پانی کا شہزادہ۔ اردو کہانی بچوں کے لۓ

Image
چاند کی پری اور پانی کا  شہزادہ پورے چاند کی سطح پر نظر آنے والے کالے دھبے اصل میں اک پری  کے آنسو ہیں۔کیونکہ وہ پری صدیوں سے وہاں قید ہے اور پانی کے شہزادے کا انتظار کر رہی ہے۔ وہ کیسے! اصل میں بہت سالوں پہلے چاند پر خوبصورت پریوں کا ایک بے حد روشن شہر آباد تھا جہاں پریاں خوشی سے اچھلتی کودتی رہتی تھیں بس ان پریوں کو سیارہ زمین کی طرف دیکھنے کی اجازت نہ تھی کیونکہ سیارہ زمین کے ساۓ کی وجہ سے چاند کو کٸ دن تک سورج کی روشنی سے محروم رہنا پڑھتا تھا۔ اس لۓ وہ کبھی آدھا اور کبھی پورا روشن ہوتا تھا ۔ایک چودہویں کی رات چاند کے چوکیدار وں سے غلطی ہوگٸ اور زمین کی طرف والی کھڑکی کھلی رہ گٸ۔ چاند کی پریوں نے نیچے دیکھا تو سیارہ زمین کی خوبصورتی دیکھ کر  مبہوت  رہ گٸ ۔ لاکھوں کڑروں انسان جو پورے چاند سے خاموش باتیں کر رہے تھے۔ چھتوں پر اداس کھڑے  نوجوان ، تھکے ہارےمسافر اور کھڑکیوں سے جھانکتے ننھے بچے سب ہی تو چاند سے باتیں کر رہے تھے لیکن وہ چاند کو چھو نہیں سکتے تھے۔  اور وہ دور تک پھیلا نیلارنگ کیا  تھا۔ اتنا خوبصورت رنگ تو ان پریوں نے کبھی نہیں دیکھا تھے۔...

انبیاء کرام ء کی دعاٸیں ترجمہ۔ بچوں کے لۓ

Image
 انبیاء کرام ء کی دعاٸیں  اردوترجمہ۔ بچوں کے لۓ  یہاں حضرت آدم عہ ، حضرت یونس عہ، حضرت نوح عہ اور حضرت موسیٰ عہ کی دعاٸیں بمعہ اردو ترجمہ دی گٸیں ہیں۔  بچوں کو انبیاء کرام کی دعاٸیں یاد کرواٸ جا سکتی ہیں۔

یہ جن کہاں رہتے ہیں؟۔ ڈراٶنی اردو کہانی بچوں کے لۓ۔

Image
Want to avoid the screen time usage of your kids then Take the print and bind the pages of this Urdu story and create your own copy of a storybook. Want to avoid adds...go to simplified page option #Urdubedtimestory #Urdustoriesforkids یہ جن کہاں رہتے ہیں؟۔  اردو کہانی بچوں کے لۓ مصنفہ:صاٸمہ ندیم ”- جن بھوتوں کی زیادہ باتیں نہیں کرتے ورنہ وہاں جن آجاتے ہیں“ ۔ مس کرن  بچوں کو خاموش کروانے کی کوشش کررہی تھیں۔ جماعت پنجم کے طلبا صرف جن، بھوتوں کی کہانیاں سننا چاہتے تھے جبکہ مس کرن انھیں کوٸ بھی اور دلچسپ کہانی سنانا چاہتی تھیں۔ آج پہلا پیریڈ ہی لاٸبریری کا تھا۔ ۔”زیادہ جن بھوتوں کی باتیں نہیں کرتے ورنہ وہاں جن بھوت آجاتے ہیں۔“ مس کرن نے جان چھڑانے کے لۓ کہا ۔ اصل میں انھیں خود جن بھوت کی کہانیوں سے ڈر لگتا تھا۔  ان کی بات سن کر کافی بچے ڈر گۓ۔ آمنہ تو خوفزدہ  ہوکر اردگرد دیکھنے لگی۔ بس اک شازل کی سوٸ اب تک وہیں اٹکی ہوٸ تھی۔  ۔”مس یہ جن رہتےکہاں ہیں؟“ شازل نے پوچھا تو  مس کرن نے اسے ڈانٹ دیا کہ اب جنوں کی اور باتیں نہیں ہوں گی۔ کہیں کوٸ جن ہی نہ یہاں آجاۓ۔ ...

مُلک سے محبت ہے یا نہیں بولو اردو نظم۔ صاٸمہ ندیم۔!

Image
 ملک سے محبت ہے یا نہیں بولو اردو نظم ۔صاٸمہ ندیم ملک سے محبت ہے یا نہیں بولو دشمن کو دشمن سمجھتے ہو یا نہیں بولو یہ بیچ کی بلی نہیں بن سکتے اس کے گریبان تک جا سکتے ہو یا نہیں بولو کیا ہے تمہارا نظریہ محبت پیہم یا ڈگمگاتا جاتا ہے بازی گروں کے ہاتھ بولو سستا ہوتا ہےخون جہاں مٹی سستی اس مٹی کو سونا سمجھتے ہو یا نہیں بولو نہیں چلیں گی اب دو کشتیاں ڈوبنے سے پہلے فیصلہ کرسکتے ہو یا نہیں بولو سوچتے بھی ہو یا صرف گزارتے ہو روز وشب کا حساب کرسکتے ہو یا نہیں بولو نابود ہو جاۓ گا ہر خون آلود ہاتھ  صفوں سے اسے نکال سکتے ہو  یانہیں بولو وطن سے محبت ہے یا نہیں بولو دشمن کو دشمن سمجھتے ہو یا  نہیں بولو  نو بالغ گمراہ کیوں ہوۓ اس وطن کے ذہن ساز کو کٹہرے میں لا سکتے ہو یا نہیں بولو مل کر برباد کیا سب نے اس کو واپسی میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہو یا نہیں بولو میں سے ہم کا سفر کرنا ہے اب ہم سے میں کو نکال سکتے ہو یا نہیں بولو  کیا اک اور دھماکے کا ہے انتظار یا  دھماکہ ساز کو کارساز بنا سکتے ہو یا نہیں بولو یاد بھی ہیں وہ آزادی کی داستانیں کچھ آزادی کو غلامی سے بچا سکتے ہو یا ...

مغل گرہن۔ خلاصہ۔ اردو ناول۔ مصنفہ صاٸمہ ندیم

Image
  مصنفہ صائمہ ندیم کا ناول  ّ مغل گرہن' تاریخ سے محبت کرنے والوں کے لیے ایک تحفہ  ہے، جس کے آن لاٸن اشاعت کے بعد پاکستان، ہندوستان، بنگلہ دیش اور عالمی سطح پر 5000 سے زائد قارئین ہیں۔  یہ 1857 کے آزادی کے جنگجو سپاہیوں عمر خان، رنبیر نگھ، اشوک ناتھ، انیل اور نیاز دین کی جدوجہد اور امیدوں کی ایک داستان ہے جس نے لال قلعہ میں موجود دہلی کے کمزور مغلوں کو اپنی امیدوں کا مرکز سمجھ کر پکارا اور دم توڑتی مغل سلطنت ہمیشہ کے لیے منہدم ہو گئی۔ بوڑھے بادشاہ بہادر شاہ ظفر کو اس جنگ کے انجام کا اشارہ تھا لیکن اس کے مغل شہزادے اپنی قسمت آزمانا چاہتے تھے۔ ان شہزادوں کا پل پل موت کی طرف سفر پڑھیے ناول مغل گرہن میں۔ جس وقت ہندوستانی لوگ  برطانوی آقاؤں سے تنگ تھے وہیں انجلین۔ ایک برطانوی جنرل کی مغرور بیٹی  جنگجو سپاہی عمر خان کے لیے اپنی محبت کے آگے بندھ نہ باندھ سکی لیکن عمر خان شہزادہ جوان بخت کے انجلین کے لۓ ارادوں سے بےخبر اپنی  منزل کی طرف رواں رہا۔  مرزا غالب ، سید احمد خان اور مغل شہزادی حمیدہ بانو  لال قلعے کی دیواروں کے پیچھے کیا کرتے رہے؟ لوگوں نے م...

جنگل میں اک دریا بہتا ہے۔ اردو نظم

Image
 گھنے جنگل میں اک دریا بہتا ہے اردو نظم۔ بچوں کے لۓ صاٸمہ ندیم گھنے جنگل میں اک دریا بہتا ہے🎋 اس دریا کے پار اک ریچھ رہتا ہے🐻 روز صبح کھا کر جیم پراٹھا🥛 ریچھ اپنے سکول کو جاتا ہے🎒 لا لا ۔۔۔۔۔وووو۔۔۔۔اواواواو گھنے جنگل میں اک دریا بہتا ہے🌊 اس دریا کے پار اک شیر رہتا ہے🦁 روز صبح کھا کر سالن پراٹھا🥛 شیر اپنے سکول کو جاتا ہے🏫 لا لا لا۔۔۔۔وووو۔۔۔۔اواواواو اوواواو۔۔۔۔۔لالالا۔۔۔۔وووو گھنے جنگل میں اک دریا بہتا ہے🦈 اس دریا کے پار اک بندر رہتا ہے🐒 روز صبح کھا کر  چاۓ پراٹھا🍼 بندراپنے سکول جاتا ہے📖 لا لا ۔۔۔۔۔وووو۔۔۔۔اواواواو اوواواو۔۔۔۔۔لالالا۔۔۔۔وووو گھنے جنگل میں اک دریا بہتا ہے🌴 اس دریا کے پار اک ہاتھی رہتا ہے🐘 روز صبح کھا کر اچار پراٹھا🍺 ہاتھی اپنے سکول کو جاتا ہے📚 لا لا ۔۔۔۔۔وووو۔۔۔۔اواواواو اوواواو۔۔۔۔۔لالالا۔۔۔۔وووو گھنے جنگل میں اک دریا بہتا ہے🌳 اس دریا کے پار اک  شہزادی رہتی ہے👸🤴 روز صبح کھا کر انڈہ پراٹھا🍸🍹🍻 شہزادی اپنے سکول کو جاتی ہے🏫📚 لا لا ۔۔۔۔۔وووو۔۔۔۔اواواواو