جماعت ہفتم میں ضرب الامثال کی مدد سے کہانیاں لکھنے کا مقابلہ ہوا جس میں عبد الہادی مجید کی کہانی بہترین آٸ کھودا پہاڑ نکلا چوہا ایک د فعہ ایک گاؤں میں ایک کسان رہتا تھا جس کا نام رحیم تھا۔ رحیم محنتی تھا لیکن عقل کی کمی کا شکار تھا۔ وہ ہمیشہ کچھ بڑا کرنے کے خواب دیکھتا تھا، مگر جب کبھی کوئی منصوبہ بناتا تو نتیجہ ہمیشہ مضحکہ خیز نکلتا. ایک دن رحیم نے سوچا کہ کیوں نہ ایک پہاڑ کھود کر اس میں سے سونے کے سکے نکالے جائیں۔ اس نے گاؤں والوں کو بتایا کہ وہ پہاڑ کو کھودے گا اور سونا نکالے گا، تو سب نے ہنستے ہوئے کہا، رحیم، یہ کیا فضول بات ہے! پہاڑ کھودنے میں کتنا وقت اور محنت لگے گا؟ لیکن رحیم نے کسی کی بات نہیں سنی اور اپنی کھدائی کا آغاز کر دیا۔ اس نے ایک بڑی کدال لی اور پوری طاقت سے پہاڑ کی طرف بڑھا دن رات محنت کرتا رہا اس کی آنکھیں نیند سے بھری رہتیں، لیکن اس کا عزم پختہ تھا۔ کئی مہینے گزر گئے اور رحیم کی محنت جاری رہی۔ گاؤں کے لوگ روز اس کے پاس آئے اور مزاحیہ انداز میں کہتے، رحیم بھائی، اب کیا نکلا؟ سونے کے سکے یا چاند کی روشنی؟ رحیم ہر بار بڑے یقین سے کہتا، "بس ابهی تهوڑا اور کھ...